ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملازمین کی تنخواہوں کی سمری حکومت کو پیش کر دی

منگل 31 مئی 2016 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملازمین کی تنخواہوں کے پیکج کی تازہ سمری حکومت کو پیش کر دی حکومت کو پیش کی جانے والی سمری وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی منظوری سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری حکومت کو پیش کر دی ہے حکومت کو سمری پیش کرنے سے قبل وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے اس کی منظور لی گئی سمری پیش کرنے کا مقصد ایف آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں کو قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ملازمین کے برابر لانا ہے ۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے پہلے ہی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے وفاقی پولیس ، ٹریفک پولیس اور آئی بی کے ملازمین کے لئے 100 فیصد تنخواہ کے مساوی خصوصی الاؤنس کی 2010 میں اجازت دی گئی تھی جبکہ ایف آئی اے ملازمین کے لئے 50 فیصد خصوصی الاؤنس منظور کیا گیا تھا ایف آئی اے ایک تحقیقاتی ادارہ یہ جسے سرکاری ملازمین کے علاوہ انسانی سمگلنگ ، وائٹ کالر کرائم اور سائبر کرام جیسے جرائم کی تحقیقات کا اختیار ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ملازمین کے مجوزہ تنخواہوں کے تازہ پیکج کے نتیجے میں 37 کروڑ 58 لاکھ 91 ہزار روپے کا مالی فائدہ ہو گا جس میں خصوصی الاؤنس کی مد میں 14 کروڑ 74 لاکھ 72 ہزار روپے اور مکان کرائے کی مد میں 22 کروڑ 84 لاکھ 19 ہزار روپے شامل ہیں ۔