کراچی میں ایٹمی پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ پر جلد کام شروع ہو جائیگا

پاکستان کا یہ دوسرا ایٹمی توانائی منصوبہ ہے ، ترجمان چینی نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن

منگل 31 مئی 2016 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) کراچی کے ایٹمی پاور پلانٹ کے تیسرے کے 3-یونٹ کی تعمیر کیلئے پر آئندہ ماہ کام شروع ہوجائے گا ، اس کی تعمیر چین کی نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کررہی ہے ، اس پاور پلانٹ کی تعمیر ہوا لانگ ون ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جارہی ہے ، پاکستان کا یہ دوسرا ایٹمی توانائی کا منصوبہ ہے جس میں ہوا لانگ ون ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جبکہ کے 2-پلانٹ نے گذشتہ سال اگست میں اپنا کام شروع کر دیا تھا ،ہوالانگ ون کو ایک پائیدار ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے جس سے یہ توانائی کے منصوبے بہترین انداز میں کام کررہے ہیں ، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی کے علاقے میں بجلی کی کمی پر بجلی کے منصوبے پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، چین کی نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے ترجمان نے فوجیان صوبے میں فوکنگ فورم پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی نے 14ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کئے ہیں جو کہ کام کررہے ہیں ان میں سے 11چین میں تعمیر کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کارپوریشن اپنی یہ ٹیکنالوجی غیر ملکی خریداروں کو فروخت کرنے کیلئے بھی تیزی سے کام کررہی ہے ، کمپنی اس سال الجیریا اور سوڈان کے ممالک میں بھی مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔