اسلام آباد پولیس کا تھانہ کھنہ کی حد ود میں سرچ آپریشن،مشکوک افغان شہری سمیت 15 افراد گرفتار

منگل 31 مئی 2016 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پولیس اور قانون نافذکرنے و الے اداروں نے تھانہ کھنہ کی حد ود میں سرچ آپریشن کر کے مشکوک افغان شہری سمیت 15 افراد کو گرفتار کر لیا ‘ گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ کھنہ کی حدود میں سرچ آپریشن کر کے مشکوک افغان شہری سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا اور گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے 30 بور کے 6 پستول ایک 32 بور پستول ‘ 2 ریپیٹرز اور 6 بارہ بور رائفلز برآمد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :