وزیر اعظم نواز شریف سے گفتگو کے دوران حوصلہ بلند پایا۔ مریم نواز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) :مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سے صبح بات ہوئی تھی، گفتگو کے دوران ان کا حوصلہ بلند پایا۔

(جاری ہے)

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری پاکستانی وقت کے مطابق 12بجے شروع ہوئی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو اللہ کی امان میں دے دیا۔ اللہ ھوالشافی۔