ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کیلئے 5 جدید بکتر بند گاڑیاں اے ایس ایف کے حوالے کر دی گئیں،ڈی جی اے ایس ایف

منگل 31 مئی 2016 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) ڈی جی اے ایس ایف نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کیلئے 5 جدید بکتر بند گاڑیاں اے ایس ایف کے حوالے کر دی گئیں، جدید ڈریگون بکتر بند گاڑیاں ٹیکسلا کے ایچ آئی ٹی میں تیار کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ ایئرپورٹس کی سیکیورٹی کیلئے 5 جدید بکتر بند گاڑیاں اے ایس ایف کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جدید ڈریگون بکتر بند گاڑیاں ٹیکسلا کے ایچ آئی ٹی میں تیار کی گئی ہیں مزید 5 ڈریگون گاڑیاں آئندہ ماہ اے ایس ایف کے حوالے کر دی جائیں گی۔ ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ جدید ڈریگون گاڑیاں کراچی، اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور ایئرپورٹ پر تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سخت حفاظتی اقدامات کے باعث پاکستان سے جانے والا ہر مسافر محفوظ ہے۔

متعلقہ عنوان :