ابو ظہبی: سیاحوں کے ہوٹل میں ٹھہرنے پر نیا ٹیکس لاگو

منگل 31 مئی 2016 14:16

ابو ظہبی: سیاحوں کے ہوٹل میں ٹھہرنے پر نیا ٹیکس لاگو

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) : ابو ظہبی میونسپیلٹی نے آئندہ بدھ سے امارات کے تمام ہوٹلوں پر نیا ٹیکس لاگو کر دیا ہے۔ جس کے مقصد انویسٹنمنٹ کو بڑھانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی سی اے ابوظہبی نے سیاحوں پر مزید 4 فیصد ٹیکس لاگو کر دیا ہے۔ اب ایک رات کے قیام پر 15درہم زائد چارج کیئے جائیں گے۔ دبئی میونسپیٹلٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس نئے ٹیکس کا اطلاق امارات میں تمام ہوٹلوں پر ہو گا، جس سے ہوٹل مالکان پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا بلکہ یہ سیاحوں پر لاگو کیا گیا جس سے ہوٹل مالکان کو اس سے کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

اس نئی فیس کا مقصد میونسیپیلٹی کے اخراجات کو پورا کرنا ، جس سے شہر میں سیاحوں کے لیئے مزید سہولیات دی جائیں گی۔ انہوں نے روم کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ روم میں سیاحوں کو فائیو سٹار ہوٹل پر رات گزارنے پر 37درہم کا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ فلورنس اور وینس میں یہ چارجز 41درہم تک بنتے ہیں۔ سپین میں 8درہم تک بنتے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو یہ دوسرے شہروں کے مقابلے کافی کم ہیں۔ دبئی ہوٹلوں میں بھی سیاحوں کے قیام پر 10فیصد میونسیپیلٹی فیس،جبکہ کمر ے کے 10فیصد چارجز الگ ہیں۔اسی طرح راس الخیمہ کی میونسیپیلٹی نے ہوٹلوں میں سیاحوں کے قیام پر 15درہم ٹیکس لاگو کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :