الیکشن کمیشن نے پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ انتظامات کو حتمی شکل دے دی

منگل 31 مئی 2016 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں دو جون کو کراچی میں ہونے والے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی کا جائز لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رینجرز،پولیس حکام،محکمہ داخلہ کے افسران شریک ہوئے جس میں پولنگ کے لیے سیکورٹی پلان کی منظوری بھی دی گئی۔ صوبائی الیکشن کمشنرتنویرذکی نے دونوں حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرارد یتے ہوئے کہاہے کہ ہرپولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے۔ رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔ دوجون کو ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں عام تعطیل ہوگی۔جس کے تحت پی ایس117پرپولیس کمانڈوزکے علاوہ662پولیس اہلکارڈیوٹی دیں گے۔دونوں حلقوں میں انتخابی سامان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :