وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہسپتال نہ آنے کی ہدایت

منگل 31 مئی 2016 14:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہسپتال نہ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد سے ہسپتال میں مریضوں کو مشکلات ہو سکتی ہیں۔ منگل کو آپریشن تھیٹر جانے سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہسپتال نہ آنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد سے ہسپتال میں مریضوں کو مشکلات ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تاجکستان کے صدر اور روس کے صدر نے بھی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے، وزیراعظم کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا، وزیراعظم کی صحت کیلئے کروڑوں لوگ دعائیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :