مردان، خودکش حملے کی کوشش ناکام،پولیس کی فائرنگ سے بمبار ہلاک،12افراد زخمی

منگل 31 مئی 2016 13:44

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء)مردان پولیس نے خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی ، فائرنگ کرکے خود بمبار کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ،واقعہ میں2پولیس اہلکاروں سمیت12افراد زخمی ہو گئے ۔ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کے مطابق سٹی تھانے کے باہرسائیکل سوار خودکش حملہآور ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب آیا تو اس کے ہاتھ میں ہینڈ گرینیڈ دیکھ کر پولیس اہلکارنے اس پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے خودکش حملہ آور کی جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں قریب موجود 2 پولیس اہل کار اور10 راہگیر زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کو ڈی ایچ کیو اسپتال اور 4 کو مردان میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہآور کی سائیکل سے بارودی مواد بھی ملا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ خودکش حملہ ا?ور کا سر اور اعضا تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد حملہ آور کی شناخت کی جاسکے گی۔