دبئی:گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے دوران نوجوان بے ہو ش ہو گیا

منگل 31 مئی 2016 13:42

دبئی:گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے دوران نوجوان بے ہو ش ہو گیا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء): ایک عرب نوجوان طالب علم اپنی گاڑی میں پیٹرول ڈالوانے کے دوران بے ہو ش ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عرب ملک کا نوجوان طالب علم ایک پیٹرول اسٹیشن پر اپنی گاڑی میں پیٹرول ڈالوا رہا تھا،کے سو گیا۔ یہ سمجھتے ہوئے کہ نوجوان سو گیا ہے ۔متعلقہ پیٹرول پمپ کے ملازمین نے اسے جگانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ جاگ سکا۔

انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ، پولیس اہلکار نے آکر اسے جگانے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

لیکن مذکورہ نوجوان بے ہو ش پڑا تھا۔ پولیس نے دوران تلاشی اس کی کار سے منشیات برامد کر لی ۔ پولیس ترجمان کے مطا بق نوجوان پیٹرول پمپ پر منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بے ہو ش گیا تھا۔ہو ش میں آنے پر پولیس اہلکار نے اس سے اسکا نام وغیرہ پوچھالیکن نوجوان نے پولیس اہلکار کو غلط بتایا۔تحقیقات سے یہ واضع ہو ا کہ مذکورہ نوجوان نے منشیات استعمال کی تھی ،جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا تھا۔ اسکی گاڑی سے ممنوعہ منشیات کے 48کیپسول بھی برامدہوئے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ہی.