ریاض: ٹیلی کام کمپنیوں نے صارفین کو فراڈ ایس ایم ایس کے بارے میں خبر دار کر دیا

منگل 31 مئی 2016 13:32

ریاض: ٹیلی کام کمپنیوں نے صارفین کو فراڈ ایس ایم ایس کے بارے میں خبر ..

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء): سعودی عرب کی ٹیلکام کمپنیوں نے اپنے صارفین کو ایسے کسی بھی ایس ایم ایس یا کال سے صارفین کو بچنے کا کہا ہے ، جس میں کسی نامعلوم فرد کی طرف سے کمپنی کا نمائیدہ بن کر انعام کا کہا جاتا ہے۔ کچھ ٹیلی کام کمپنیوں کو شکایات ملیں ہیں، ان کے صارفین کو اانعام کے بدلے اپنی تفصیلات بتانے کا کہا جاتا ہے ۔

جبکہ کچھ کال کرنے والے صارف کی اکاونٹ کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مصری استاد حسین محمد نے عرب نیوز کو بتایا کہ اسے کچھ دن پہلے ایک کا ل آئی کہ آپ کا 100,000 انعام نکلا ہے ۔ اس نے مزید بتایا کہ کال کرنے ولاے فرد نے کہا کہ اسے کمپنی کی طرف سے ایک خاص نمبر سے ایس ایم ایس آئے گا۔ لیکن وہ اس کے علاوہ کسی اور کو اس نمبر کا نہ بتائے۔حسین محمد نے کہا مجھے لگا کہ اس میں کچھ نہ کچھ غلط ضرور ہے۔اس نے مذکورہ کمپنی سے رابطہ کیا تو کمپنی نے کسی بھی ایسی سکیم کوماننے سے انکار کردیا۔میں نے وہ نمر کمپنی کو مہیا کیااور کمپنی نے اسے بند کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔