کراچی ، منگھوپیر میں سرچ آپریشن ،10مشتبہ افراد گرفتار،نیوٹاؤن سے6جواریوں کو دھرلیا گیا

منگل 31 مئی 2016 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد زیر حراست جبکہ نیوٹاؤن کے علاقے سے 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران گھر گھر تلاشی لیکر دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔نیو ٹاؤن کے علاقے غوثیہ کالونی میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 جواریوں کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے جوئے کی 22ہزار روپے رقم اور جوئے استعمال میں ہونے والا سامان بر آمد کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :