دھڑ جڑی دوبچیوں کو پیدائش کے بعد سرجری کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا

منگل 31 مئی 2016 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) دھڑ جڑی دو بچیوں کو پیدائش کے بعد سرجری کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ۔قومی ادارہ برائے صحت اطفال کراچی میں دھڑ سے جڑی دو بچیاں لاگئی ہیں۔اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچیوں کی سرجری فوری ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے صحت اطفال کی انتظامیہ کے مطابق چار روز قبل عمر کورٹ کی رہائشی شازیہ کے گھر دو دھڑ جڑی بچیوں کی پیدائش ہوئی جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق بچیوں کے جسم کے ساتھ دل جگر اور سینہ بھی جڑا ہوا ہے۔ بچیوں کی سرجری فوری طور پر ممکن نہیں۔اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق جب تک مکمل طور ہر صحت مند نہیں ہوجاتی سرجری کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :