راولپنڈی: میلے کے دوران جھولا ٹوٹنے سے بچوں سمیت 40 افراد زخمی

منگل 31 مئی 2016 13:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) راولپنڈی کے قریب کلرسیداں میں معصوم شاہ کے مزار پر میلے میں جھولا ٹوٹنے سے بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔ جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کلر سیداں میں معصوم شاہ کے مزار پر جاری میلے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بچے جھولے جھولنے میں مصروف تھے کہ اچانک جھولا ٹوٹ گیا۔ جس سے بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بیشتر زخمیوں کو فارغ کر دیا گیا۔ پولیس نے جھولہ گرنے کے بعد جھولا مالک اور آپریٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :