شارجہ: رمضان المبارک میں مساجد کے آگے غلط پارکنگ کے خلاف پولیس کی مہم

منگل 31 مئی 2016 12:36

شارجہ: رمضان المبارک میں مساجد کے آگے غلط پارکنگ کے خلاف پولیس کی مہم

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) :شارجہ پولیس نے رمضان المبار ک کے پیشِ نظر ایک مہم کا آغاز کیا ہے ،جس میں مساجد کے آگے بلاوجہ گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خالاف کروائی کی جائے گی اور اسکے علاوہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی طرف سے مساجد کے سامنے نماز کے اوقات میں گاڑیاں پارک کرنے سے علاقہ مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے پیش نظر ہم نے آگاہی مہم کا آگاہی مہم کاآغاز کیا ہے لیکن اسکے بعد اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.اسکے علاوہ بھکاریوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی. کیونکہ بھکاری مافیہ شہر کے چوراہوں پر کھڑے ہو تے ہیں جس سے ٹریفک میں شدید خلل پڑتاہے۔ ڈپٹی ڈاریکٹر کرنل عبد اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس دفعہ نہ صرف سڑکوں اور چوراہوں پر بھکاریوں کے خلاف کاروائی ہو گی بلکہ مساجد، گھروں میں مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :