بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ڈاکٹر بننے کی خواہشمند پاکستانی لڑکی کو مدد کی یقین دہانی کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 12:33

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ڈاکٹر بننے کی خواہشمند پاکستانی لڑکی ..

جے پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) :بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ایک پاکستانی لڑکی کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکی مشل ، جس نے دو سال قبل پاکستان سے بھارت کے شہر جے پور میں ہجرت کی تھی، ڈاکٹر بننے کی خواہشمندہے۔ مشل کا تعلق پاکستان کے شہر حیدر آباد سے ہے اوراس کے والد اور والدہ دونوں ڈاکٹر ہیں۔

اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے مشل نے انٹری ٹیسٹ دینا چاہا لیکن اس کی بین الاقوامی شہریت کی وجہ سے اسے انٹری ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملی۔

(جاری ہے)

مشل کی اس مشکل کی آسانی کے لیے مشل نے بھارتی وزیر کارجہ سشما سوراج پر اپنی امید ظاہر کی۔جس پر سشما سوراج نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مشل کے نام اپنا پیغام دے کر سب کے دل جیت لیے۔ اپنے پیغام میں سشما سوران کا کہنا ہے کہ مشل ! آپ نااُمید نہ ہو ، میں ذاتی طور پر آپ کا میڈیکل کالج میں داخلے کا کیس دیکھوں گی۔

متعلقہ عنوان :