وزیر اعظم نواز شریف کی دستخط شدہ دستاویزات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 12:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے دستخط شدہ بجٹ دستاویزات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو موصول ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ کو بجٹ دستاویزات لندن سے موصول ہوئیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بجٹ دستاویزات پر گذشتہ روز دستخط کیے تھے جس کے بعد انہیں وفاقی وزیر خزانہ کو ارسال کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ بجٹ دستاویزات پر وزیر اعظم کے دستخط ہونا لازمی قرار دیا جاتا ہے۔