دبئی:آر ٹی اے نے ٹرام کے راسطے میں یو ٹرن کھو لنے کا عندیہ دے دیا

منگل 31 مئی 2016 12:01

دبئی:آر ٹی اے نے ٹرام کے راسطے میں یو ٹرن کھو لنے کا عندیہ دے دیا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(ار ٹی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرام کے راسطے میں آنے ولاے یوٹرن کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔ جن میں المرصاالصرویا سٹریٹ، المرصا الصوفاء سٹریٹ، اور المرصا الشورطہ سٹریٹ کے یو ٹرن شامل ہیں ۔ یہ اقدام شہریوں کے ٹرام کے راسطے اور اسکے بارے میں آگاہی ہو جانے کے بعد لیا جا رہا ہے۔

پہلے پہل عوام الناس کو ٹرام کی رفتار ۔اسکے راسطے کا علم کم تھا ،لیکن چونکہ آزمائیشی طور پر پر مارچ میں کھولے گئے الصرویا الصوفاء سٹریٹ کے سگنل کے بعدڈرایئوروں کی ٹرام کے بارے میں آگاہی کی وجہ سے اب ان تما م یو ٹرنز کو کھولنے میں کوئی مشکل نہیں ہو گی۔ آر ٹی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرام کی سکیورٹی اور حفاظت کو مد ِ نظر رکھ کر کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، جو کہ مختلف سفارشات تیار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان سفارشات میں سب سے زیادہ دھیان گاڑیوں اور ٹرام کی ٹکرہو نے والی جگہوں کو زیادہ سے زیادہ محفو ظ بنانا ہے۔ ٹرام کا ٹریک جس پر مختلف یو ٹرن ہیں 10.6کلو میٹر پر محیط ہے ، اس میں تمام سٹریٹس کے یو ٹرن آتے ہیں جنہیں کھولنے کی منصوبہ بندی کی جار ہی ہے۔ کھولنے سے پہلے آر ٹی اے ایک آگاہی مہم کا بھی اغاز کرنے جا رہی ہے تا کہ لوگوں خاص طور پر گاڑی چلانے والے افراد میں ان تما م یو ٹرنز کے بارے میں آگاہ کر نا شامل ہے۔ اور ستمبر میں الصوفاء الغربی سٹریٹ کا یو ٹرن بھی کھول دیا جائے گا۔