Live Updates

ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان اور طاہرالقادری کے وارنٹ جاری

منگل 31 مئی 2016 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت جونیجو پر تشدد کے مقدمے میں عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج سہیل اکرام نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجوپر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اور مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ ملزمان کیخلاف باوردی اہلکار پر تشدد، کار سرکار میں مداخلت اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ انیس ستمبر دو ہزار چودہ میں درج کیا گیا تھا۔ جبکہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :