سرگودھا اوراوکاڑہ میں پولیس مقابلے میں 5ڈاکو مارے گئے

منگل 31 مئی 2016 11:47

سرگودھا /اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) سرگودھا اوراوکاڑہ میں پولیس مقابلے میں 5ڈاکو مارے گئے،سرگودھا میں ہلاک ہونیوالے دوڈاکووٴں کے سر کی قیمت بیس،بیس لاکھ روپے مقرر تھی۔ مڈھ رانجھا کے قریب کوٹ مومن سے ڈاکو واردات کے بعدفرار ہورہے تھے کہ پل بوڈی سیم پر پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا ، ڈاکووٴں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکو بلال،اللہ یار،بابر اور اسد وقاص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے اسد وقاص اور بلال کے سر کی قیمت بیس،بیس لاکھ روپے مقرر تھی۔ ملزمان قتل،اقدام قتل،لوٹ مار،زیادتی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں مختلف تھانوں کو مطلوب تھے۔ دوسری جانب اوکاڑہ کینٹ میں قصبہ اراضی ودھاوہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کے مطابق ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، اسکی شناخت علی ذولقرنین نام سے ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :