کراچی،گلشن حدید دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

منگل 31 مئی 2016 11:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چینی انجینئرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں سرکاری کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیر کے روز چینی انجینئرز کی گاڑی کے نزدیک دھماکہ کا مقدمہ سب انسپکٹر منظور حسین کی مدعیت میں سی ٹی ڈی گارڈن تھانہ میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ نمبر 179 بٹا سولہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق نیشنل ہائی وے کے نزدیک گلشن حدید میں گملے میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چینی انجینئر ڈرائیور سمیت زخمی ہوگیا تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ کا اندراج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :