طالبان نے افغان صوبے قندوز سے 200 مسافروں کو اغوا کر لیا۔ افغان میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 11:43

طالبان نے افغان صوبے قندوز سے 200 مسافروں کو اغوا کر لیا۔ افغان میڈیا

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء):طالبان نے افغانستان کے صوبائی دارالحکومت قندوز سے 200 مسافروں کو اغوا کر لیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے 200 مسافروں کو قندوز سے اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

مسافر 3 بسوں اور 3 ویگنوں میں سوار تھے کہ طالبان نے انہیں اغوا کر لیا۔ افغان حکام نے بتایا کہ افغان طالبان نے ابتدائی طور پر 230 مسافروں کو اغوا کیا جس کے بعد ان میں سے متعدد افراد کو چھوڑ کر 45 کے قریب افراد کو مغوی رکھا گیا ہے۔