وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی درخواست پر فیصلہ کر لیا

پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 11:34

وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی درخواست ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) :وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری کو جزوی طور پر مسترد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزارت پٹرولیم نے پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3روپے34پیسے فی لٹر،لائٹ ڈیزل 2روپے 23پیسے فی لٹر اور مٹی کا تیل1روپیہ98پیسے مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ کل اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 85پیسے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں6روپے80پیسے فی لٹر، ہائی آکٹین 2روپے18پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل4روپے57پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے47پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :