وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری آج لندن میں ہو گی’ملک بھر میں‌وزیراعظم کی سرجری کی کامیابی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 31 مئی 2016 11:28

وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری آج لندن میں ہو گی’ملک بھر میں‌وزیراعظم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2016ء) : ) وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں آج اوپن پارٹ سرجری ہو گی جس کے لیے ان کے تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں ۔آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز کی زیر نگرانی کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جائے گا ، وزیر اعظم کے اہل خانہ نے دعاؤں پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔آپریشن مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوگا ۔

دنیا کے ماہر ترین سرجن وزیر اعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کریں گے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسپتال کا نام نہیں بتایا گیا ۔ وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک کے مطابق آپریشن کے بعد نواز شریف کو کچھ دیر کے لئے آئی سی یو میں رکھا جائے گا ۔وزیر اعظم نواز شریف آپریشن کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے کریں گے ۔ دوسری جانب ملک بھر میں وزیر اعظم نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور ان کی صحتیابی کے لیےدعائیہ تقریبات ک انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیر اعظم کے لیے دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :