دبئی: سکول کے کھانے سے لوہے کی کیل نکلنے پر میونسپیلٹی میں شکایت درج

منگل 31 مئی 2016 11:15

دبئی: سکول کے کھانے سے لوہے کی کیل نکلنے پر میونسپیلٹی میں شکایت درج

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء): دبئی کے ایک نجی سکول کے بچوں کودوپہر کے کھانے میں فراہم کیئے جانے والے لنچ باکس سے کھانے کے دوران لوہے کی کیل نکل آئی.جس کے بعد طالبہ کی والدہ نے سکول کینٹین کے خلاف میونیسیپیلٹی میں رپورٹ درج کروادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوتھی جماعت کے بچی کے دو پہر کے کھانے سے آہنی کیل برآمد ہو ئی ۔بچی کی والدہ نے بچی کے بتانے پر سکول انتظامیہ کے خلاف میونسپل کمیٹی میں درخواست جمع کر وا دی ہے ۔ سکول کے پرنسپل نے والدین سے اس واقعے پر معافی مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بچوں کے معاملات میں کہیں بھی ایسی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

دبئی: سکول کے کھانے سے لوہے کی کیل نکلنے پر میونسپیلٹی میں شکایت درج