لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے چئیرمین عباس رضا اور ممبر شاہ جہاں کی برطرفی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 مئی 2016 11:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کیدرخواست گزار شاہد محمود خان کے وکیل شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے سربراہ عباس رضا اور ممبر شاہ جہاں میرٹ کے برعکس تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دونوں افسران اپنی کنٹریکٹ کی مدت بھی مکمل کر چکے ہیں مگر سیاسی آشیر باد کی وجہ سے انہیں عہدوں پر براجمان رکھنے کے لئے قوانین مرتب کر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں افسران اپنے شعبے سے متعلقہ تعلیمی قابلیت پر پورا نہیں اترتے جبکہ قواعد کے تحت مطلوبہ تجربہ نہیں رکھتے لہذا انہیں عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :