لاہور ہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی فلم سنسر بورڈ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 مئی 2016 11:02

لاہور ہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر صوبائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار میاں محمود الرشید کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کہ فلم سنسر بورڈ پنجاب نے مالک فلم کی نمائش کی اجازت دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

معاملہ عدالت میں آنے کے بعد صوبائی فلم سنسر بورڈ نے فلم پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے اجلاس بلایا جو کہ واضح طور پر عدالت کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی معاملات میں مداخلت کرنے پر ذمہ دار افسروں سے باز پرس کی جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا بھی حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کو دو جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔