لاہور، شدید گرمی سے دو ڈولفن اہلکاریونیفارم تبدیل نہ کئے جانے کے باعث بے ہوش ہو کر ہسپتال جا پہنچے

پیر 30 مئی 2016 22:49

لاہور، شدید گرمی سے دو ڈولفن اہلکاریونیفارم تبدیل نہ کئے جانے کے باعث ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے افسران کو شدید گرمی میں پٹرولنگ کرنے والے ڈولفن اہلکاروں پر ترس نہ آیا۔ دو ڈولفن اہلکاریونیفارم تبدیل نہ کئے جانے کے باعث بے ہوش ہو کر ہسپتال جا پہنچے۔

(جاری ہے)

ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے بے ہوش ہونے کا واقعہ سٹی ڈویثرن میں پیش آیا جہاں پٹرولنگ کرنے والے ڈولفن فورس کے اہلکار منور اور علی شدیدگرمی کی تاب نہ لاتے ہو ئے بے ہوش ہوکرگر پڑے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

دونوں اہلکاروں کو طبی امداددینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ڈولفن اہلکاروں نے شکوہ کیا ہے کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے افسران کو شدیدگرمی میں پٹرولنگ کرنے والے اہلکاروں کا احساس نہیں اور آئی جی پنجاب کی جانب سے منظوری نہ دئیے جانے کے باعث تاحال ڈولفن اہلکاروں کی یونیفار م تبدیل نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :