پاکستان میں پہلی دفعہ بدھا کا دن پیر کو سرکاری سطح پر منایا گیا

پیر 30 مئی 2016 22:39

پاکستان میں پہلی دفعہ بدھا کا دن پیر کو سرکاری سطح پر منایا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان میں پہلی دفعہ بدھا کا دن پیر کو سرکاری سطح پر منایا گیا۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق پاکستان میں اس دن کو پہلی دفعہ سرکاری سطح پر منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نے اس دن کو اہمیت دی تاکہ پاکستان میں بدھا کے مختلف مقامات خیبر پختونخوا میں بدھا میوزیم اور دیگر علاقوں میں بدھا کے مقامات سے لوگوں کو روشناس کرایا جاسکے۔ وزارت میں اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں سری لنکا کے 20 افراد پر مشتمل وفد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :