ملک سے باہر اپنی مرضی سے نہیں آیا ،علاج کیلئے آیا ہوں ٗوزیر اعظم محمد نواز شریف

پیر 30 مئی 2016 22:32

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ملک سے باہر اپنی مرضی سے نہیں آیا ،علاج کیلئے آیا ہوں ،ایسے حالات میں اجلاس سے خطاب کا یہی طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ تجاویز کی منظوری کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ کا شکرہ ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،اپنی مرضی سے یہاں نہیں آیا ہوں بلکہ علاج کیلئے آیا ہوں ،زرعی شعبہ کا ٹن کی فصل کی وجہ سے ہم ہدف حاصل نہ کر سکے ،زرعی اہداف حاصل کرلیتے تو جی ڈی پی کی شرح ایک فیصد بڑھ جاتی ،آنے والے وقت میں انشااﷲ اہداف حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اﷲ کے کرم سے ٹھیک ہیں اور منگل کو آپریشن کے بعد طبیعت ٹھیک ہو جائے گی ،پرویز خٹک اور قائم علی شاہ نے اچھے الفاظ کا اظہار کیا ،سب کا احسان مند ہوں ،سب نے اچھے جذبات کا مظاہرہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :