بلاول بھٹو زرداری کا راولپنڈی آمد پر فقید المثال استقبال

پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا راولپنڈی کل بھی پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ تھا اور آج بھی ہے ،راجہ عمران

پیر 30 مئی 2016 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) چئیرمین پاکستا ن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا راولپنڈی آمد پر فقید المثال استقبال، جیالوں نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ عمران اشرف کی زیر قیادت قائد پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پرتپاک استقبال کیا ، پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا راولپنڈی کل بھی پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ تھا اور آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے۔

گزشتہ روز چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی راولپنڈی آمد پر ہزاروں کی تعداد میں جیالوں نے ٹی چوک روات کے قریب چیرمین بل پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال کیا اور گاڑیوں کی کئی میل لمبی قطاریں جڑواں شہروں کی اہم شاہراہوں پر قائد بلاول بھٹو کے کارواں کا حصہ رہیں۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن راجہ عمران اشرف کی زیر قیادت ہزاروں کی تعداد میں موجود جیالوں نے بلاول بھٹو زرداری کی راولپنڈی آمد پر والہانہ اور پرجوش استقبال نے بلاول بھٹو سے اپنی جذباتی وارفتگی کا اظہار کیا اور وقت کے حکمرانوں پر انکی کھوکھلی مقبولیت کو عیاں کر دیا۔

قائد پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے راولپنڈی کے جیالوں کی جانب سے دیدنی استقبال پر شکریہ ادا کیا اور صدر راولپنڈی ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی راجہ عمران اشرف کی بھر پور عوامی مہم اور کارکنان کے ساتھ رابطہ مہم پر تعریف بھی کی۔ ٹی چوک روات ست ہزاروں کی تعداد میں جیالے اور ہزاروں گاڑیاں کارواں کی صورت میں میر پور جلسہ گاہ کی ترف روانہ ہوگئے۔ ۔