حکومت کا رواں مالی سال میں بجلی بچت پروگرام پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

وزارت پانی و بجلی کو خصوصی ہدایات جاری ،بجٹ میں بھی فنڈز جاری کئے جائیں گے

پیر 30 مئی 2016 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) وفاقفی حکومت کا رواں مالی سال میں بجلی بچت پروگرام پر کام تیز کرنے کا فیصلہ‘ اس مقصد کیلئے وزارت پانی و بجلی کو خصوصی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی فنڈز جاری کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بدترین لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے وزرات پانی و بجلی نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں ملک میں تمام مارکیٹیں وقت پر بند کی جائیں گی اور اس مقصد کیلئے چیمبر آف کامرس کوخصوصی ہدایات جاری کی جائیں اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں کم بجلی پر چلنے والی ایل ای ڈی لائٹس اور کم بجلی پر چلنے والے ائیر کنڈیشنر لگائے جائیں گے جبکہ سٹریٹ لائٹس کو بھی چھوٹے سولر سسٹم میں تبدیل کیا جائے گا جس سے تقریباً 2000 میگاواٹ تک بجلی کی بچت کی جاسکے گی ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکی سطح پر سولر سسٹم بنانے پر ٹیکس میں چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ مقامی سطح پر سستے سولر پینل بنائے جاسکیں تاکہ عام شہری بھی سولر بیٹس خرید سکیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں سٹیک ہولدرز کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

2014-15 ء میں 100 ملین روپے کی ایل ای ڈی استعمال کی گئیں جبکہ تقریباً دس کروڑ روپے کے انرجی سیور استعمال ہوئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فندز کی کمی کی وجہ سے ملک میں زیر تعمیر توانائی کے منصوبے ابھی تک تاخیر کا شکار ہین اور اگر مزید فنڈز لیٹ ہوئے تو منصوبوں میں تاخیر کا عمل زیادہ ہوجائے گا جس سے حکومت کی جانب سے 2018 ء میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا ذرائع کے مطابق ملک میں سولر پینل کا پلانٹ لگانے والوں کو ٹیکس میں کافی چھوٹ دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بجلی بچا کر لوڈ شیدنگ سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :