‘ بلاول بھٹو زردری نے تقریر سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کرائی

پیر 30 مئی 2016 22:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردری نے میرپور میں اپنی تقریر کے آغاز سے پہلے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بیمار ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی جائے‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ کوئی ذاتی اختلافات نہیں ہیں ہمارا مقصد ملک و قوم کی بہتری ہے عوام کے مفاد کے جو کام نہیں ہوتے ہیں ان پر تنقید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی جائے