وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے طارق فضل چوہدری کے پبلک سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پرویز رشید اور آصف کرمانی کی شرکت ٗ دس بکروں کا صدقہ دیا گیا

پیر 30 مئی 2016 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے پبلک سیکرٹریٹ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹرآصف کرمانی کے علاوہ ڈپٹی میئر اسلام آباد ، بلدیاتی نمائند وں، مسلم لیگ کے کارکنوں اور بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور دس بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :