مردان کے تھانہ سٹی کی حدود میں خود کش حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 21:51

مردان کے تھانہ سٹی کی حدود میں خود کش حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ..

مردان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) مردان کے تھانہ سٹی کی حدود میں خود کش حملہ ہوا ہے جس کے باعث پولیس اہلکارسمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں زور دار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارسمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او مردان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے قریب خودکش حملہ آور پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور دھماکہ ہو گیا۔ جبکہ تھانہ سٹی کے قریب مشکوک سائیکل بھی برآمد ہوئی جس پر لگا بم ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :