نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ایک ہفتہ قبل امریکا کے اچانک دورے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 21:49

نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ایک ہفتہ قبل امریکا کے اچانک دورے ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ایک ہفتہ قبل امریکا کے اچانک دورے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایک ہفتہ قبل امریکا کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

حسین نواز نے ایک ہفتہ قبل جارج ٹاؤن کے ہوٹل میں قیام کیا اور کئی اہم ملاقاتیں کیں۔

حسین نواز نے شریف خاندان کے پرانے دوست شیخ سعید سے بھی ملاقات کی اور ذرائع کے مطابق جائیداد سے متعلق اٹارنیز سے بھی ملاقات کی۔ تاہم پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی حسین نواز کے دورہ امریکا سے لاعلم ہیں جبکہ حسین نواز نے امریکا میں کسی بھی جائیداد کی ملکیت رکھنے کی تردید کی ہے۔