وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے گورنر ہاؤس میں قرآن خوانی کا اہتمام

پیر 30 مئی 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) لندن میں زیر علاج وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لیے گورنر ہاؤس لاہور میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔قرآن خوانی میں گورنر ہاؤس کے آفیسرز ،سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔دعائیہ تقریب میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مکمل صحت یابی اور اُن کی جلد وطن واپسی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پوری قوم کے محبوب قائد ہیں اور آج پوری قوم اُن کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لیے اﷲ کے حضور دعا گو ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ وزیر اعظم محمد نواز شریف قوم کی دعاؤں سے بہت جلد صحت یاب ہونے کے بعد عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔دعائیہ تقریب میں ملک کی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور ضرب عضب میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دُعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :