عوام کی خدمت اور بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، تعلیم،صحت،نکاسی آب اور دیگر مسائل کے حقیقی آگاہی کے لئے خصوصی عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی

وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کا عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 30 مئی 2016 21:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور بنیادی مسائل کا حل انکی اولین ترجیح ہے اورانہوں نے تعلیم،صحت،نکاسی آب اور دیگر مسائل کے حقیقی آگاہی کے لئے خصوصی عوامی رابطہ مہم شروع کر دی جس کے دوران وہ یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر جا کر لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کا جائزہ لیکر انکے فوری حل کے ممکنہ اقدامات کو یقینی بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی تعمیرو ترقی کے لئے بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے گئے تاہم ابھی بھی عوامی مسائل کے حل میں بہتری کی بڑی گنجائش موجود ہے اور انکی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وسائل براؤ کار لاتے ہوئے عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند کیا جائے اور بنیادی مسائل کے پائیدار حل کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار عوامی رابطہ مہم کے آغاز میں میاں دا کوٹ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مسلم لیگ کے نومنتخب جنرل کونسلرز مہر ثاقب محمود،خالد محمد بٹ،بشارت رضابٹ،رانا یوسف سومی،ریاض احمد تارڑ سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کو حافظ آباد کے حقیقی عوامی مسائل سے بھر پور آگاہی ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور مقامی نمائندے ضلع کے دیرینہ مسال کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے ملک بھر میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں تاریخ میں انکی مثال نہیں ملتی،اپوزیشن بجا تنقید کر کے اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہی ہیں ہمارا کام عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے محنت کرنا ہے اور وہ ہم خلوص دل سے کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :