چھوٹو زرداری بچگانہ باتیں کر کے بڑا لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں‘زعیم قادری
جناب بلاول صاحب گلاپھاڑ کر تقریریں کرنے سے نہیں الیکشن کارکردگی کے زور پر جیتا جاتا ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت
پیر 30 مئی 2016 21:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ چھوٹو زرداری بچگانہ باتیں کر کے بڑا لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی بے بی لیڈرشپ دودھ کے دانت گرنے کا انتظار تو کر لے۔ سیدزعیم حسین قادری نے بلاول زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے زرداری تقریر کرنے سے پہلے ابا جان سے مشورہ کر لیا کریں۔
جوش خطابت میں جو منہ میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہیں۔(جاری ہے)
جناب بلاول صاحب گلاپھاڑ کر تقریریں کرنے سے نہیں الیکشن کو کارکردگی کے زور پر جیتا جاتا ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ چھوٹو زرداری مختلف علاقوں کی بات کر کے عصبیت کو ہوا دینے سے گریز کریں۔ پنجاب کا کاشتکار خوشحال اور مطمئن ہے۔ بلاول صاحب سندھ کی خبر لیں۔ حکومت پنجاب کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے صوبہ بھر میں لاکھوں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بدترین کارکردگی کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو عام انتخابات میں مسترد کر کے دیوار سے لگا دیا۔ لیکن پیپلزپارٹی کے لیڈر اب بھی اپنے اطوار بدلنے کو تیار نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.