چین نے دنیا کا پہلا کوانٹم کمیونیکیشن سیٹلائٹ تیار کر لیا

پیر 30 مئی 2016 21:10

چین نے دنیا کا پہلا کوانٹم کمیونیکیشن سیٹلائٹ تیار کر لیا

یجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) چین نے دنیا کا پہلا تجرباتی کوانٹم کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے اسے کوانٹم سائنس کے لئے اہم تجربہ قرار دیا ہے۔ کوانٹم کمیونی کیشن سیٹلائٹ کو جولائی میں روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین کا کہنا ہے مذکورہ سیٹلائٹ کے ذریعے کی گئی کمیونی کیشن کو روکا نہیں جا سکتا اور یہ دنیا میں سیٹلائٹ کی دنیا کا پہلا کوانٹم کمیونی کیشن سیٹلائٹ ہے۔

کوانٹم کمیونی کیشن الٹرا ہائی سکیورٹی کا حامل سیٹلائٹ ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کوانٹم فوٹون کو نہ تو علیحدہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کی نقل بنتی ہے۔ چینی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی بدولت یہ تقریباً ناممکن ہے کہ اس کی بھیجی جانے والی معلومات کی جاسوسی کی جا سکے یا ان کو روکا جا سکے حتیٰ کہ اس سے بھیجی جانے والی معلومات کو کریک بھی نہیں کیا جا سکتا۔ چینی سائنسدانوں نے اس سیٹلائٹ کو پانچ سال کے عرصے میں تیار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :