وزیر اعظم کی تیمار داری کیلئے لندن میں موجود وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور نمٹائے

پیر 30 مئی 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) اپنے بڑے بھائی وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کیلئے لندن میں موجود وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور نمٹائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے دو اجلاسوں کی صدارت کی ۔ کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے اجلاس میں شرکت کی جن سے وزیر اعلیٰ نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہی دیگر سرکاری امور بارے بھی آگاہی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :