چین کا آئندہ پانچ سالوں میں تاریخی مقامات اور عمارتوں کی نشاندہی کرنے کا منصوبہ

پیر 30 مئی 2016 21:04

نانجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں تاریخی مقامات اور عمارتوں کی نشاندہی کرنے کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین وزارت ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی کے ڈائریکٹر فوشوانگ کی جانب سے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ تاریخی شہر ،دیہات ،ٹاؤنز ہمارے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے ملک بھر کی شہری انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں ایسے تمام مقامات کی نشاندہی مکمل کرتے ہوئے ایک ڈیٹا بیس مرتب کی جائے ۔فی الوقت چین نے 252ٹاؤنز اور 276دیہات کو مشہور تاریخی اور ثقافتی اہمیت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :