چین میں شیشے سے بنا پل، شہریوں کے لیے ایڈونچر

پیر 30 مئی 2016 21:03

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین میں شیشے سے بنا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ پل بلندی سے خوف کھانے والوں کے لیے ایڈونچر بھی ہے اور خوف دور کرنے کا ذریعہ بھی۔

(جاری ہے)

بیجنگ کے قریب وادی میں بنے اس شیشے کے پلیٹ فارم سے دور دور تک نظارہ کیا جا سکتا ہے جس کے ذریعے گردونواح کے گاؤں دیکھے جا سکتے ہیں،شیشے کا یہ پل امریکا میں بنے پل سے بھی لمبا ہے اس پل پر چڑھ کر کچھ لوگ تو اتنے خوف زدہ ہوتے ہیں کہ نیچے دیکھ ہی نہیں پاتے لیکن کچھ وقت کے بعد سنبھل جاتے ہیں اورلطف اندوز ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :