جنوبی بحیرہ چین کا تنازعہ پر امن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے ، یوگنڈا

پیر 30 مئی 2016 20:57

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) یوگنڈا نے بحیرہ جنوبی چین کا تنازعہ پر امن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔یوگنڈا کے نائب وزیر خارجہ ہینری اوکیلو نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کا تنازعہ باہمی معاہدوں اور علاقائی کاوشوں سے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگرچہ افریقہ اس خطے سے دور واقع ہے تاہم اس معاملے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

معاملہ سے منسلک متعلقہ فریقین کو چاہیے کہ وہ اسے طول نہ دیں، ہم جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ کو متعلقہ فریقین کے مابین پر امن طریقے سے مذاکرات اور گفت وشنید سے حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ہم امید کرتے ہیں سفارتکاری اور دوستانہ مذاکرات سے مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہابجائے اس کے کہ فلپائن تن تنہا ثالثی کے لئے مسئلہ حل کروانے کی کوشش کرے اسے چاہیے کہ چین کے ساتھ باہمی معاہدوں اور قابل عمل میکنزم کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے ۔

متعلقہ عنوان :