بلاول بھٹو زرداری کی میرپور میں جلسے میں خطاب سے قبل وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

پیر 30 مئی 2016 20:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میرپور میں جلسے میں خطاب کیلئے پہنچے تو اپنے خطاب سے قبل وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرائی اور کہا کہ ان کا وزیراعظم سے کوئی اختلاف نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جب میرپور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب جلسہ گاہ میں خطاب کیلئے پہنچے تو اپنے خطاب شروع کرنے سے قبل انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا کریں کہ وہ جلد صحتیاب ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کا وزیراعظم نوازشریف سے کوئی اختلاف نہیں تاہم جب کوئی غلطی کرتاہے تو ہم تنقید کرتے ہیں۔