اسلام‌آباد میں ایف آئی اے کی ٹیم کا گاڑیوں کو غیر قانونی بلٹ پروف بنانے والی فیکٹری

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 20:55

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء)اسلام‌آباد میں ایف آئی اے کی ٹیم نے گاڑیوں کو غیر قانونی بلٹ پروف بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایف آئی اے کی ٹیم کی جانب سے گاڑیوں کو غیر قانونی طور پر بلٹ پروف بنانے والی فیکٹری کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مارا جس کے بعد فیکٹری انتظامیہ بلٹ پروف بنائی گئی گاڑیوں کیلیے اجازت نامہ پیش نہ کر سکی۔ منظوری کے بغیر گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ میں ملوث ہونے پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔