نواز شریف نے ملک کو شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ، قوم چوروں لٹیروں حکمرانوں کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے،اعجاز احمد چوہدری
پیر 30 مئی 2016 20:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو شدید بحرانوں میں دھکیل دیا ہے پاکستانی قوم چوروں لٹیروں حکمرانوں کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے جمہوریت کو نقصان پہنچا تو نواز شریف زمہ دار ہونگے حکومت ٹی آر او نہیں مانتی تو پی ٹی آئی سڑکوں پر آئے گی پانامہ لیکس پر شریف خاندان کی جان کسی صورت نہیں چھوٹے گی ، شریف خاندان اور انکے غلام درباریوں کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے ، عوام تحریک انصاف کا ساتھ دے نواز شریف کے ایزی لوڈ ٹولے نے ملک وقوم کو امریکہ کے آگے گروی رکھ دیا ہے خواجہ سعد رفیق ریلوے کے انجن ٹھیک کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے دماغ کا بھی علاج کروائے ، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں موجودہ حکمران ٹولہ نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے پانامہ زدہ لٹیروں کا انجام قریب ہے ، وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں این اے 127سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں فیاض بھٹی، رانا انجم ، شبیر سیال، کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام کسی بھی امید کی توقع نہ رکھے آنے والے بجٹ میں عوام کو دھوکہ کے سواء کچھ نہیں ملے گا ،مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے رمضان المبارک اور بجٹ سے پہلے ہی مافیا غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے انتظامیہ نے منافعہ خوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ،حکمرانوں کے ساتھ منافع خور بھی عوام کا خون چوس رہے ہیں ، شہباز شریف گہری نیند سوئے ہوئے ہیں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ملک اور عوام کا کوئی والی وارث نہیں حکمرانوں قوم کے ساتھ مذاق بند کریں اور اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرے ۔
۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.