محکمہ سول ڈیفنس رمضان بازاروں میں رضاکاروں کی ڈیوٹیز سمیت سیکورٹی آلات کی دستیابی یقینی بنائے گا، رانا عباس

رمضان بازاروں میں میٹل ڈیٹیکٹرز،واک تھرو گیٹس کی تنصیب کے علاوہ رضاکاروں کوڈیوٹی تفویض کردی گئی ہیں،ڈی او سول ڈیفنس

پیر 30 مئی 2016 20:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پرضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے رمضان بازاروں میں رضاکاروں کی ڈیوٹیز سمیت سیکورٹی آلات کی دستیابی کویقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں تمام تر ضروری امور مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی او سول ڈیفنس رانا عباس نے بتایا کہ ماہ صیام کے دوران رمضان بازاروں میں میٹل ڈیٹیکٹرز،واک تھرو گیٹس کی تنصیب کے علاوہ رضاکاروں کوڈیوٹی تفویض کردی گئی ہیں اورتمام ترانتظامات کی نگرانی کیلئے چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس عبدالستار کو فوکل پرسن مقررکیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رضاکارشناختی جیکٹ پہن کر شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے جن کی نگرانی/مانیٹرنگ کے لئے چیف انسٹرکٹرز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔انہوں نے رضاکاروں سے کہا کہ وہ وقت کی پابندی کویقینی بنائیں اورمتعلقہ انچارج کسی بھی رضاکار کی غیرحاضری پر فوری متبادل ڈیوٹی کرنے کاپابند ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام ڈیوٹی سٹاف اپنے موبائل فون آن رکھیں اور فرائض سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔