ٹریفک حادثے میں جاں بحق ڈسٹرک اینڈ سیشن جج کے ریڈر اور ان کی اہلیہ کی نمازہ جنازہ ادا

آبائی گاؤں ملوٹ اسلام آباد میں سپردخاک

پیر 30 مئی 2016 20:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) ڈسٹرک اینڈ سیشن جج کے ریڈر اور ان کی اہلیہ کی نمازہ جنازہ میں ضلع کچہری کے وکلاء اور عدالتی اہلکاروں کی سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کی ساتھ انکے آبائی گاؤں ملوٹ اسلام آباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم علی خان کے ریڈر ملک شاہد اعوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد آئی جی پی روڈ پر جارے تھے کے ایک تیز رفتار ڈمپر نے انکی موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے باعث دونوں میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے، دونوں کے جنازے جب گھر پہنچے تو کہرام مچ گیا، ڈیمپر تلے کچلے جانے سے مرحومین کے چہرے مسخ ہوگئے، دونوں میاں بیوی کی نمازہ جنازہ صبح 11 بجے ان کے آبائی گاؤں ملوٹ نزد چک شہزاد میں ادا کر دی گئی، نمازہ جنازہ میں اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے تمام ججز صاحبان وکلاء اور عدالتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :