زعیم قادری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے جب بھی بات کریں ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،پاکستان پیپلزپارٹی

پیر 30 مئی 2016 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی سندھ ساجو جوکھیو،ڈاکٹر بہادر ڈاہری اورڈاکٹر ستار راجپرنے حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ہرزہ سرائی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے چیئرمین ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری سیاسی پارٹی ہے لہذا زعیم قادری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے جب بھی بات کریں ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے الیکشن مہم اور سیاسی جلسوں میں آج تک جو کچھ بھی کہا ہے وہ صرف سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ انہوں نے عوام کو صرف سچ سے بھی آگاہ کیا اور لہذا مخالفین کو اس سچ کے خلاف واویلا مچانے کے بجائے اپنی اصلاح کرلینی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، بھٹو وراثت کا امین اور شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے وژن کا ہی تسلسل ہیں اور ان کاتقابل ملک کی کسی بھی سیاسی شخصیت سے نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے زعیم قادری تو محض ایک صوبائی حکومت کے ترجمان ہیں جو صرف حکومت میں ہوں تو بولتے ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک ایسے نوجوان سیاسی قائد ہیں جو پاکستان اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے انتھک جدوجہد کررہے ہیں۔